موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار میں چار ماہ کے دوران 3.57 فیصد کمی

77

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک ملک میں 6 لاکھ15 ہزار 121 یونٹس موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار جبکہ 6 لاکھ 12ہزار 803 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.57 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں ملک میں 6 لاکھ 33 ہزار 852 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار اور 6 لاکھ 35 ہزار533 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔