موٹر سائیکل اور مسافر وین میں تصادم،حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی

116
accident

فیصل آباد۔ 18 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں موٹر سائیکل اور مسافر وین میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ تاندلیانوالا فیصل آباد روڈاڈہ 426 کے قریب موٹر سائیکل اور مسافر وین میں تصادم ہوا۔ حادثہ کے باعث ضلع اوکاڑہ کا رہائشی 40 سالہ ماجد ولد شوکت موقع پر جانبحق ہوگیا۔ حادثہ میں 32 سالہ نامعلوم شخص، 32 سالہ فخر اور 45 سالہ محمد رفیق زخمی ہوگئے جو کہ 454 گ۔ب کے رہائشی ہیں۔

اطلاع ملنے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تاندلیانوالا منتقل کر دیا۔