وزیرآباد ۔ 14 فروری (اے پی پی):موٹر سائیکل پر ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
ریلوے حکام کے مطابق لاہور راولپنڈی ریلوے سیکشن پر گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج وزیرآباد کے قریب نواحی قصبہ دھونکل کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 18 سالہ مطیب مہر ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی عوام ایکسپریس کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ نوجوان کی نعش کو ریسکیو1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا گیا۔ریلوے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔