اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس میں بدعنوان عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، موٹروے پولیس میں خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کے ذریعے بد عنوانی کی نشاندہی ہوئی ہے جس کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے خود احتسابی نظام کے تحت 176 افسران و ملازمین کو چارج شیٹ کردیا ہے۔
انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ نے کہا کہ موٹروے پولیس میں خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کے ذریعے بد عنوانی کی نشاندہی ہوئی ہے ۔
خصوصی ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی سلطان علی خواجہ نے فوری طورپر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو ایک ایڈیشنل آئی جی4ڈی آئی جیز اور ایک ایس ایس پی پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کا بنیادی مقصدا حتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہےنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی نیک نامی پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔