موڈیزنے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو ”زیرجائزہ” رکھا ہے، ترجمان سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارہ موڈیزنے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو ''زیرجائزہ'' رکھا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہاہے کہ موڈیزنے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو''زیرجائزہ'' کی کیٹگری میں رکھاہے۔ ترجمان نے کہاکہ جیسے موڈیزنے خودنوٹ کیا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان کی مبادیات، پالیسی سازی یا …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارہ موڈیزنے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو ”زیرجائزہ” رکھا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہاہے کہ موڈیزنے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو”زیرجائزہ” کی کیٹگری میں رکھاہے۔ ترجمان نے کہاکہ جیسے موڈیزنے خودنوٹ کیا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان کی مبادیات، پالیسی سازی یا پیش منظر(آوٹ لک) سے نہیں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ درحقیقت موڈیز نے ان تمام ممالک کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کوزیرجائزہ کی کیٹیگری میں رکھاہے جو گروپ۔ 20 کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے اقدام میں متوقع طورپرشامل ہوسکتے ہیں۔