اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) موڈیز انوسٹر سروس نے پاکستان کیلئے مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے طویل المدتی اجراءاور ڈیٹ ریٹنگز سے متعلق ”بی تھری“ درجہ برقرار رکھا ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی توثیق کرتے ہوئے اس کی تیز نمو کی صلاحیت، توانائی کی فراہمی کی صورتحال اور انفراسٹرکچر میں بہتری کو سراہا ہے۔ موڈیز نے ایکسٹرنل اکاﺅنٹ کی صورتحال پر اثر انداز …
موڈیز انوسٹر سروس نے پاکستان کیلئے مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے طویل المدتی اجراءاور ڈیٹ ریٹنگز سے متعلق ”بی تھری“ ریٹنگ برقرار رکھی
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) موڈیز انوسٹر سروس نے پاکستان کیلئے مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے طویل المدتی اجراءاور ڈیٹ ریٹنگز سے متعلق ”بی تھری“ درجہ برقرار رکھا ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی توثیق کرتے ہوئے اس کی تیز نمو کی صلاحیت، توانائی کی فراہمی کی صورتحال اور انفراسٹرکچر میں بہتری کو سراہا ہے۔ موڈیز نے ایکسٹرنل اکاﺅنٹ کی صورتحال پر اثر انداز ہونے والے عوامل کے حوالہ سے جائزہ کو منفی قرار دیا ہے۔ بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بیرونی کھاتے کے حوالہ سے درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اس حوالہ سے مختصر اور درمیانی مدت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق شرح سود جنوری 2018ءسے 75 پوائنٹس تک بڑھی ہے۔ ایکسچینج ریٹ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کو بڑھنے سے روکنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملکی برآمدات میں جولائی سے اپریل کے دوران 13.3 فی©صد اضافہ ہوا ہے۔ سی پیک سے متعلق درآمدات بڑھی ہیں۔ جاری کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ اس سال بڑھنے اور آنے والے سالوں میں کم ہونے کی توقع ہے۔ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں بھی رواں مالی سال کے دوران بالترتیب 2.5 فیصد اور 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔









