مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے 76 چینی ٹیکنیشنز پاکستان پہنچ گئے

بیجنگ۔ 10 اگست (اے پی پی) مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے چینی کمپنی چائنا الیکٹرک پاور ایکوئپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے 76 چینی ٹیکنیشنز چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ، چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت مٹیاری۔ لاہور ڈی سی پاور ٹرانسمیشن پراجیکٹ ایک ترجیحی منصوبہ ہے جو پاکستان میں …

بیجنگ۔ 10 اگست (اے پی پی) مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے چینی کمپنی چائنا الیکٹرک پاور ایکوئپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے 76 چینی ٹیکنیشنز چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ، چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت مٹیاری۔ لاہور ڈی سی پاور ٹرانسمیشن پراجیکٹ ایک ترجیحی منصوبہ ہے جو پاکستان میں ڈی سی پاور ٹرانسمیشن کا پہلا منصوبہ ہے ، چائنا الیکٹرک پاور ایکوئپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ نے یکم دسمبر 2018 کو پراجیکٹ پر کام شروع کیا تھا جس پر اس وقت 1069چینی اور 1505پاکستانی کارکن کام کر رہے ہیں۔ چینی کمپنی نے کورونا صورتحال کے پیش نظر مشکل وقت کے باوجود موئثر طور کام کیا اور چارٹرڈ طیاروںکے ذریعہ چینی معاون ٹیکنشنز اور وباء سے نمٹنے کے لئے طبی سامان پاکستان بھیجا ۔ایک معاون ٹیکنیشن وو منگ سنگ نے بتایا کہ دو ہفتوں کے تعطل کے بعد ہم نے پراجیکٹ کے دونوں حصوںپر بہترطور کام کا آغازکیا جس میں مینٹیننس سمیت دیگر مختلف امور شامل تھے اور پراجیکٹ میں مصروف کار تمام سٹیک ہولڈرز نے اس کی تعریف کی ۔اگلے مرحلہ میں چینی کمپنی مٹیاری تا لاہور ڈی سی پاور ٹرانسمیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کام میں تیزی لائے گی تاکہ پراجیکٹ مقررہ وقت میں فعال ہوسکے ۔