مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے چوتھے مہینے میں ملک سے مچھلی اورمچھلیوں سے بنی اشیاءکی برآمدات سے پاکستان نے 42.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبرکے مہینے …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) گزشتہ ماہ کے دوران ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے چوتھے مہینے میں ملک سے مچھلی اورمچھلیوں سے بنی اشیاءکی برآمدات سے پاکستان نے 42.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبرکے مہینے میں پاکستان نے مچھلی اورمچھلیوں سے بنی اشیاءکی برآمدات سے 37.6 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔