اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و کنٹرول منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکمل اور درست سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا جبکہ بیرون ملک روزگار کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو فریب دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اچانک …
مکمل اور درست سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد ایئر وپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو، فراڈ میں ملوث ویزا ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و کنٹرول منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکمل اور درست سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا جبکہ بیرون ملک روزگار کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو فریب دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر دو گھنٹے گزارے اور امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے فراڈ میں ملوث ویزا ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کے سخت احکامات جاری کیے اور خبردار کیا کہ شہریوں کو بیرون ملک روزگار کے بہانے دھوکہ دینے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے 7 نومبر کو ایک مسافر کی جانب سے امیگریشن کاؤنٹرز پر عملے کی کمی کے بارے میں دی گئی شکایت کا بھی سنجیدگی سے نوٹس لیا اور ذمہ دار حکام کو تمام حالات کا سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے جائزہ لینے اور باقاعدہ انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
وزیر داخلہ نے مسافروں اور ایئرپورٹ حکام کو یقین دلایا، آئندہ ایسی شکایات کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مکمل اور درست سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا، تاہم جعلی یا غیر مصدقہ دستاویزات پر سفر کرنے والے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ایسی صورتحال کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ لالچ میں مبتلا ایجنٹس معصوم لوگوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک روزگار کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو فریب دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غیر مصدقہ دستاویزات پر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت انسانی اسمگلنگ اور دستاویزی فراڈ میں ملوث ایجنٹ مافیا کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔








