مکمل تیار شدہ کاروں کی درآمد میں مارچ کے دوران 11 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

59
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):مارچ 2021 کے دوران مکمل تیار شدہ کاروں کی درآمد میں 11 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 3.3 ارب روپے تک کم ہوا ہے جبکہ فروری 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 3.72 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح فروری 2021 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران مکمل تیار شدہ کاروں کی قومی درآمدات میں 69 کروڑ روپے یعنی 11.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔