مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اعتماد، دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا تاریخی سنگِ میل ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا تاریخی سنگِ میل ہے۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا تاریخی سنگِ میل ہے۔ہفتہ کو ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس تاریخی معاہدے کی اہمیت اور تینوں ممالک کے لازوال رشتے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نغمہ ’’ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان‘‘ جاری کیا گیا ہے۔یہ نغمہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے، گہری دوستی اور باہمی اخوت کی خوبصورت ترجمانی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد صرف دفاعی تعاون نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن، خودمختاری اور مشترکہ مستقبل کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تین ممالک، ایک اخوت، ایک عزم ہیں۔