مکہ مکرمہ کنٹرول آفس میں عازمین حج کی شکایات کے اندراج کیلئے قائم کئے گئے کال سینٹر میں اب تک 21دنوں میں مجموعی طور پر 227 شکایات موصول ہوئیں

46
سعودی عرب،الحرمین الشریفین انتظامیہ کی عازمین حج کا ان کی اپنی زبان میں خیر مقدم کرنے کی مہم کا افتتاح

مکہ مکرمہ ۔2جولائی (اے پی پی):مکہ مکرمہ کنٹرول آفس میں عازمین حج کی شکایات کے اندراج کیلئے قائم کئے گئے کال سینٹر میں اب تک 21دنوں میں مجموعی طور پر 227 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 165 کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ 36 شکایات غیرمتعلقہ ثابت ہوئیں۔

کال سینٹر کے انچارج کے مطابق شکایات کی نوعیت خوراک کے معیار، ٹرانسپورٹ، رہائشی کمروں کی صفائی اور اشیا کی گمشدگی سے متعلق تھی۔393 گمشدہ اشیا متعلقہ حکام نے تلاش کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں جبکہ 55 پر کام جاری ہے ۔

انچارج کال سینٹر کے مطابق خوراک کے معیار اور ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ کر دیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ 21دنوں میں ابھی پاکستانی عازمین حج کی طرف سے سنگین نوعیت کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان حج مشن مکہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات انتہائی تسلی بخش ہیں۔