مہران یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عمران نذیر نے امریکی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی فیلوشپ مکمل کر لی

مہران یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے استاد ڈاکٹر عمران نذیر نے امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے اربانا۔شیمپین سے اپنی پی ایچ ڈی فیلوشپ مکمل کر لی

حیدرآباد۔ 30 جون (اے پی پی):مہران یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے استاد ڈاکٹر عمران نذیر نے امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے اربانا۔شیمپین سے اپنی پی ایچ ڈی فیلوشپ مکمل کر لی۔ یہ فیلوشپ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام کے تحت 13 ستمبر 2025 سے 18 جون 2026 تک جاری رہی۔

ڈاکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ ان کی تحقیق پاور جنریشن ری ایکٹرز کے پیسیو کولنگ سسٹمز کی کمپیوٹیشنل ماڈلنگ اور سمولیشن پر مبنی ہے، جس کا مقصد جدید کولنگ ٹیکنالوجی کی کارکردگی اور حفاظت کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مہران یونیورسٹی، ایچ ای سی اور میزبان ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ تحقیق پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

 

مزید خبریں