ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد حفیظ رحمٰن کی زیر قیادت ضلع کے تمام ریسکیو سٹیشنز کے اہلکاروں کے لیے میڈیکل اور ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق اس دوران ریسکیو اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد، مریضوں کی محفوظ ہینڈلنگ، سی پی آر
ایبٹ آباد کے تمام ریسکیو سٹیشنز کے اہلکاروں کے لئے میڈیکل اور ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا انعقاد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد حفیظ رحمٰن کی زیر قیادت ضلع کے تمام ریسکیو سٹیشنز کے اہلکاروں کے لیے میڈیکل اور ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق اس دوران ریسکیو اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد، مریضوں کی محفوظ ہینڈلنگ، سی پی آر، خون بہنے کی صورت میں فوری امداد، فریکچر مینجمنٹ اور دیگر ہنگامی طبی مہارتوں سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔
ٹریننگ کے دوران کنٹرول روم کے عملے کو ایمرجنسی کال ہینڈلنگ، موثر رابطہ کاری، بروقت رسپانس، کال ڈسپیچ اور ایمرجنسی آپریشنز کے حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی تاکہ ہنگامی حالات میں عوام کو فوری اور موثر امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ، جدید ایمرجنسی تکنیکوں سے آگاہی، بروقت اور معیاری سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا اور عوام کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں بہترین امدادی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا اپنے اہلکاروں کی مسلسل تربیت کے ذریعے ایک محفوظ، مستعد اور پیشہ ور ایمرجنسی سروس کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہے۔








