اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):مہرگڑھ یوتھ لیڈرز اسلام آباد کے طلبہ و فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ بعد ازاں …
مہرگڑھ یوتھ لیڈرز اسلام آباد کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):مہرگڑھ یوتھ لیڈرز اسلام آباد کے طلبہ و فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
بعد ازاں وفد نے سینیٹ ہال کا دورہ کیا اور اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی اور سینیٹ کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔وفد کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اس تعلیمی دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔








