پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ قیوم آباد میں بس اور موٹر کار کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کے مطابق ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈی آر ٹیم نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کو منتقل کر دیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں حضرت عمر ولد نور گل عمر 45 سال، لال باچا ولد فیندا گل عمر 50 سال، جامداد ولد فاتح خان عمر 54 سال، سید الرحمان ولد فضل الرحمن عمر 45 سال، (ر) بی بی جبکہ زخمیوں میں وحید گل ولد ہمیش گل سکنہ سوران شامل ہیں۔