مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی خوش آئند ہے،مہنگائی میں کمی کے بعد پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں بہتری آئیگی،رواں ماہ پالیسی ریٹ میں کم ازکم پانچ فیصد کی کمی کی جائے،عاطف اکرام شیخ

159
پالیسی ریٹ میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی خوش آئند ہے،مہنگائی میں کمی کے بعد پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں بہتری آئیگی،رواں ماہ پالیسی ریٹ میں کم ازکم پانچ فیصد کی کمی کی جائے۔

عاطف اکرام شیخ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شرح سود میں 500 بیسز پوائنٹس کمی سے حکومتی قرضوں میں کمی ہوگی اور قرضوں میں 2 ہزار ارب روپے تک کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کرنسی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا، بینکوں کی بجائے مارکیٹ میں پیسہ آنے سے کاروبار اور معیشت دونوں چلیں گے۔