میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا بار ایسوسی ایشن سے خطاب

116

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) میئراسلام آبادو چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ہفتہ کے روز اسلام آباد بارایسوسی ایشن مرکز F-8میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد طیب اور جنرل سیکرٹری ظفر کھوکھر کے علاوہ اسلام ہائی کورٹ بار کے صدر طارق محمود جہانگیر ی کے علاوہ وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں میٹر و پولٹین کارپوریشن کے ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید ‘ میئر پولٹین کارپوریشن کی یونین کونسل کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان ‘ نعیم گجر ایڈووکیٹ اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے ۔