میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایوانز فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

109
Miami Open Tennis Tournament

فلوریڈا۔22مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 33سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایوانز نے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ جمعہ کو میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو پہلے سیٹ میں 6-1 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،

جہاں فاتح برطانوی کھلاڑی کا مقابلہ حریف امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس سے ہوگا