میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،راجیو رام اور جو سیلسبری کا فاتحانہ آغاز ، ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

91
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

فلوریڈا۔22مارچ (اے پی پی):امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل ایونٹ کی تھرڈ سیڈ ڈجوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ناروے کے کیسپر رڈ اور ان کے امریکی جوڑی دار ولیم بلمبرگ کو شکست دی ۔میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

جمعہ کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کے کیسپر رڈ اور ان کے امریکی جوڑی دار ولیم بلمبرگ کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایتھناسیوس کوکیناکیس اور ان کے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس سے ہوگا۔