16.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومکھیل کی خبریںمیامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز،تمیا بابوس اور لوئیسا سٹیفانی پری کوارٹر فائنل...

میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز،تمیا بابوس اور لوئیسا سٹیفانی پری کوارٹر فائنل میں داخل

- Advertisement -

فلوریڈا۔21مارچ (اے پی پی):ہنگری کے ٹینس کھلاڑی تمیا بابوس اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

انہوں نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ناروے کی ٹینس کھلاڑی الریککے پیا ایکری اور ان کی میکسیکوکی جوڑی دار جیولیانا ماریون کو شکست دی ۔میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

- Advertisement -

جمعہ کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ہنگری کے ٹینس کھلاڑی تمیا بابوس اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئیسا سٹیفانی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کی ٹینس کھلاڑی الریککے پیا ایکری اور ان کی میکسیکوکی جوڑی دار جیولیانا ماریون کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں