میانمارکی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی سے متعلق حالات سازگار بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمارکی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی سے متعلق حالات سازگار بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے۔ نیوز ایجنسی فارس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین اور ترقیاتی پروگرام کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمان بدستور خوف اور بے اعتمادی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں راخائن ریاست کسی ایک علاقے میں بھی آزادی سے آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ترجمان آندرے ماچیک نے بتایا ہے کہ خوف اور آنے جانے کی اجازت نہ ہونے کے سبب روہنگیا مسلمان ضروریات زندگی پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔