اقوام متحدہ ۔ 03 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ سے فوجی کارروائیوں کی وجہ سے میانمار کے شمالی صوبہ راخائن سے 92 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹافن ڈوجارک نے انسانی امور کے کوآرڈنیشن دفتر ( او سی ایچ اے) کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ اکتوبر میں پولس چوکیوں پر ہونے والے حملے کے بعد سے 92 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔