اکتوبر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، مزید 65 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی، وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگہ کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور مزید 65 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ایک انٹرویو میں کیا۔ یونس ڈھاگہ نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے اور بجلی کی ترسیل …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور مزید 65 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ایک انٹرویو میں کیا۔ یونس ڈھاگہ نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے اور بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے۔ بجلی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے رواں سال اکتوبر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2018ءتک پہلے مرحلے میں حکومت نے مزید 9 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کو یقینی بنایا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید سستی بجلی سسٹم میں آنے سے توانائی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

Leave a Reply