"ڈی پی او نوشہرہ سونیا شمروز خان کی ہدایت پر پولیس لائن نوشہرہ کی جامع مسجد میں شہداء پولیس خیبرپختونخوا کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔”
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ،اسسٹنٹ کمشنر مری کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 02 اگست (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں مری میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ انتخابی عمل کو پرامن، شفاف اور قانون کے مطابق یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) مری نے تحصیل کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پولنگ کے انتظامات، سیکیورٹی کی صورتحال اور ووٹرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا براہ راست جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران اے سی مری نے پولنگ کے عملے، ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابی عملے کو درکار تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور ووٹرز خصوصاً بزرگ اور معذور افراد کے لیے پولنگ بوتھ تک رسائی کو آسان بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی خوف و خطر اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔







