وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے کی مذمت

"وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں ​وفاقی وزیر نےدھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔​

شزہ فاطمہ خواجہ نے جانبحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔​وفاقی وزیر نے شہداء کےدرجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔​شزا فاطمہ خواجہ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔​وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، ملک سے اس ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔