میانمار میں زلزلہ سے 1 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے، اقوام متحدہ

150
United Nations
United Nations

نیپیدو ۔7اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ میانمار میں گزشتہ ماہ آنے والے شدید زلزلے سے 1 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ این ایچ کے کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور، یا او سی ایچ اے، کے سربراہ ٹام فلیچر نے میانمار کے دوسرے بڑے شہر مندالے اور دارالحکومت نے پی دوکا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق میانمار کے زلزلہ متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 70 لاکھ متاثر ہوئے ہیں ۔

فلیچر نے کہا کہ لوگوں کو فوری طور پر پناہ اور مون سون کی آمد کے ساتھ انہیں خیموں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک گروپ جو انہوں نے دیکھا تھا وہ پہلے ہی فوج اور جمہوریت نواز حزب مخالف قوتوں کے درمیان لڑائی سے بھاگنے پر مجبور ہو کر بے گھر ہو چکا تھاوہ متاثرین شدید صدمے سے گزرے ہیں اور جس جگہ انہوں نے پناہ لی تھی وہ اب زلزلے سے تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے زلزلہ زدگان کے لئے بین الاقوامی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لئے ضرورت کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر مالی امداد کی کمی درپیش ہے ۔