مونٹی کارلو۔7اپریل (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ ر گیسکیٹ،مناکو کے ٹینس سٹار ویلنٹائن ویچروٹ اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ ر گیسکیٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست …
رچرڈ ر گیسکیٹ،ویلنٹائن ویچروٹ اور جورڈن تھامسن کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
مونٹی کارلو۔7اپریل (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ ر گیسکیٹ،مناکو کے ٹینس سٹار ویلنٹائن ویچروٹ اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ ر گیسکیٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست دے کر ،مناکو کے ٹینس سٹار ویلنٹائن ویچروٹ ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف کو مات دے کر اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن نے پہلے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈ کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ ر گیسکیٹ نے اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو 3-6، 6-4 اور 4-6سے شکست دے کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
مناکو کے ٹینس سٹار ویلنٹائن ویچروٹ ابتدائی رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے مات دے کر فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








