پی ایچ ایف نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس و سیریز کا شیڈول طے کر لیا،ترجمان

پاکستان ہاکی کے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے ایک اور بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آ گئی ہے۔ ملک میں ہاکی کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے پاکستان فیڈریشن نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر، ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کے لیے آنے والے مہینوں میں متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس اور دو طرفہ سیریز کا شیڈول طے کر لیا ہے

لاہور۔11اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی کے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے ایک اور بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آ گئی ہے۔ ملک میں ہاکی کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے پاکستان فیڈریشن نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر، ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کے لیے آنے والے مہینوں میں متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس اور دو طرفہ سیریز کا شیڈول طے کر لیا ہے۔ پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق ورلڈر کپ اور ایشین گیمز جیسے بڑے مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سینئر ٹیم کے لیے دو مزید بین الاقوامی مواقع حاصل کر لیے گئے ہیں جس میں پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم کوریا کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 4 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔اس کے علاوہ روسی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان وائٹس ٹیم کو 26 اگست سے 2 ستمبر تک دو طرفہ سیریز کی دعوت دی ہے، جس میں 3 سے 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ سینئر ٹیم کی عدم دستیابی کی صورت میں وائٹس ٹیم سینئر کیمپ کے بقایا اور جونیئر کیمپ کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔پی ایچ ایف کے مطابق یہ سیریز ہمارے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کا ضروری نمائش ، مقابلے کا تجربہ اور مستقبل کے بڑے ایونٹس کی تیاری فراہم کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔ترجمان پی ایچ ایف نے اعادہ کیا کہ فیڈریشن اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ مرد و خواتین اور سینئر و جونیئر سطح پر تمام کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے۔ یہ اقدامات پاکستان ہاکی میں ترقی اور نئے مواقع کے ایک نئے دور کی ضمانت ہیں۔