ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ گزشتہ روز مدینہ منورہ سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچا، شاہی مہمانوں نے مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز ادا کرنے کا موقع ملنے اور مکہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا
شاہی ضیافت میں عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کی مکہ آمد

مزید خبریں
ریاض۔11اگست (اے پی پی):ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ گزشتہ روز مدینہ منورہ سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچا، شاہی مہمانوں نے مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز ادا کرنے کا موقع ملنے اور مکہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں کئی اسلامی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا جن میں جبل احد، کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس، سیرت نبوی اور اسلامی تہذیب کا میوزیم شامل ہے۔ شاہی مہمانوں نے مذہبی اور ثقافتی پروگراموں میں بھی شرکت کی، جس سے ان کے روحانی تجربے اور علم میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی تعریف کی۔ وزارت اسلامی امور نے شاہی مہمانوں کو جامع خدمات فراہم کیں، جس نے دورے کو آسان بنایا اور آسانی اور سکون کے ساتھ عبادت کا موقع فراہم کیا۔ واضح رہے کہ دوسرے گروپ میں 23 ایشیائی اور یورپی ممالک کے 250 افراد شامل ہیں۔ وزارت اسلامی امور نے ایک متنوع پروگرام تیار کیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے بعد شاہی مہمان، کنگ عبدالعزیز فیکٹری (کسوہ) اور غار حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ، وزارت اسلامی امور کے ثقافتی اور تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد مہمانوں کے تجربات کو بہتر بنانا اور انہیں یہ دکھانا ہے کہ مملکت مقدس مساجد اور اسلامی و تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر کس قدر توجہ دے رہی ہے۔ یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ذاتی خرچ پر مختلف ممالک سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔







