کولمبیا میں 10 اگست کو 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی جبکہ 570 سے زائد زخمی ہوگئے
کولمبیا میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 132 ہوگئیں

مزید خبریں
بگوٹا۔11اگست (اے پی پی):کولمبیا میں 10 اگست کو 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی جبکہ 570 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس نے مقامی بلو ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے 32 شہروں میں خطرے کی ریڈ لیول وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جو ان علاقوں میں قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس سے قبل کولمبیا کی جیولوجیکل سروس نے بتایا تھا کہ 10 اگست کو مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا، جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ جیولوجیکل سروس کے مطابق زلزلے کا مرکز سان ہوزے ڈیل پالمر میں ریکارڈ کیا گیا۔ قبل ازیں صدر ابیلاردو دے لا ایسپریئیا نے بتایا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان پیریرا اور مانیسیلس شہروں میں ہوا ہے۔







