پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے ،دریائے چناب ،جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہا ئونارمل ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔11اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے ،دریائے چناب ،جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہا ئونارمل ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔کالا باغ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 86 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد بھر چکا ہے جبکہ تھین ڈیم 50 فیصد ،پونگ ڈیم 47 فیصد اور بھاکڑا ڈیم میں پانی کی سطح 43 فیصد تک ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریائوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں،بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں دریائوں اور ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔







