نیپی دو ۔16ستمبر (اے پی پی):میانمار میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 120 افراد ہلاک اور 36 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔
این ایچ کے کے مطابق دارالحکومت نیپی دو اور جنوب مشرقی ریاست کارین کے ساتھ ساتھ شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں یاگی نامی سمندری طوفان کے باعث ہونے والی بارش سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 120 افراد ہلاک اور 36 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفانِ کے باعث بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے ۔
سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پُل اور سڑکیں بھی کٹ گئی ہیں ۔ حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں انسانی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔ دوسری جانب فوجی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔