اقوام متحدہ۔ 26 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو جسٹن فورسیتھ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا پناہ گزین میانمار واپس جانا چاہتے ہیں لیکن تاحال وہاں کے حالات ان کی واپسی کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو جسٹن فورسیتھ نے بنگلہ دیش کا …
میانمار میں مسلمانوں پر بدستور حملے ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 26 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو جسٹن فورسیتھ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا پناہ گزین میانمار واپس جانا چاہتے ہیں لیکن تاحال وہاں کے حالات ان کی واپسی کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو جسٹن فورسیتھ نے بنگلہ دیش کا دورہ کرتے ہوئے کیمپوں میں موجود روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار میں اب بھی مسلمانوں پر حملے کیے جا رہے ہیں لہذا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حالات سازگار نہیں ہیں اور کیمپوں میں موجود پناہ گزینوں کو بھی یہی فکر لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود ایک خاتون نے جب میانمار میں اپنے رشتہ داروں سے بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ اب بھی مسلمانوں کی آبادی پر حملے کیے جا رہے ہیں۔








