میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی،امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن

واشنگٹن ۔ 15 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ فی الحال میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی۔ تاہم ٹلرسن نے ریاست راکھین میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ٹلرسن نے یہ بات میانمار کے …

واشنگٹن ۔ 15 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ فی الحال میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی۔ تاہم ٹلرسن نے ریاست راکھین میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ٹلرسن نے یہ بات میانمار کے فوجی سربراہ سینیئر جنرل مِن آونگ ہلائنگ اور جمہوری رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقاتوں کے بعد کہی۔

Leave a Reply