ینگون ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) میانمر میں کشتی کے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 50ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملک کے وسطی علاقہ میں ایک دریا میں چارروز قبل ڈوبنے والی کشتی میں 50افرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق مرنے والوں میں سے بیشتر خواتین شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہے۔