میاں ابوذر شاد لاہور چیمبر کے بلا مقابلہ صدرمنتخب

84
لاہور چیمبر اور مڈ سٹی ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چوہدری بالترتیب بلا مقابلہ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر لاہور چیمبرمنتخب ہو گئے۔میاں ابوذر شاد کا تعلق لاہور کے ایک معروف کاروباری خاندان سے ہے۔

انہوں نے 2013 میں لاہور چیمبر کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، جس سے ان کی کاروباری برادری کے لیے گہری وابستگی اور مسائل کے حل کے لئے انکے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔اس سے قبل، پیاف-پی بی جی-پروگریسو الائنس نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور تمام 32 نشستوں پر فیصلہ کن فتح حاصل کی۔