میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پردرخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنے کا آخری موقع

154

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پردرخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہےکہ درخواست گزار کل تک رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دلائل دے سکتا ہے، رجسٹرار آفس نے اپیل پر 3 اعتراضات لگائے تھے واضح رہے کہ گذشتہ روز درخواست گزار شاہد اورکزئی دوسری بار بھی عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے۔ جس پر عدالت نے درخواست گزار شاہد اورکزئی کو اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنے کا آخری موقع فراہم کیا ہے ۔