سیالکوٹ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):کرسمس کی آمد پر میثاق سنٹر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں کرسچن کمیونٹی اور مسیحی افسران اور ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کرسچن کمیونٹی، وکلا ، امن کمیٹی ممبران اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن، سلامتی، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے کی فضا قائم کرنی چاہئیے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دن رات محنت کرنی چاہیئے۔