راولپنڈی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے میجر جنرل بابر افتخار(کل) ہفتہ( یکم فروری) کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آئی ایس پی آر کی جانب سے16جنوری کو میجر جنرل بابر افتخار کی ڈی جی آئی ایس پی آر جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تقرری کا اعلامیہ جاری کیا …
میجر جنرل بابر افتخار (کل) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
راولپنڈی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے میجر جنرل بابر افتخار(کل) ہفتہ( یکم فروری) کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آئی ایس پی آر کی جانب سے16جنوری کو میجر جنرل بابر افتخار کی ڈی جی آئی ایس پی آر جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تقرری کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارکا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں، میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہبریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئراسٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے، میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اورآرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی،وہ این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ تین سال تک بطور ڈی جی آئی ایس پی آر کی خدمات سرانجام دینے والے میجر جنرل آصف غفور نے جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے کا چارج چھوڑددیا جبکہ نئے تعینات ہونے والے میجر جنرل افتخار بابر (کل ) ہفتہ) کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے ۔









