راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62 واں یوم شہادت ہفتہ کو منایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر)کے بیان کے مطابق فرض کی ادائیگی کے دوران میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی گاﺅں وہاڑی پنجاب میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر …
میجر طفیل محمد شہید کا 62 واں یوم شہادت منایا گیا
راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62 واں یوم شہادت ہفتہ کو منایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر)کے بیان کے مطابق فرض کی ادائیگی کے دوران میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی گاﺅں وہاڑی پنجاب میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔









