اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےجنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے دفاع وطن کے لئے اپنی جان نچھاور کر دی۔
جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے شجاعت اور جرات کی داستان رقم کی۔ میجر عزیز بھٹی شہید نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ میجر عزیز بھٹی شہید کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محافظ وطن میجر عزیز بھٹی شہید کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میجر عزیز بھٹی شہید ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔