قاہرہ ۔12ستمبر (اے پی پی):مصر کی فوج کے میجر جنرل اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے مشیر محمود کبیر نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت شمالی غزہ کی پٹی پر نٹساریم کوریڈور تک اپنے کنٹرول کو مکمل کرنے ،اس علاقے کو بتدریج آباد کرنے اور اسرائیل کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کا اسرائیل کے ساتھ الحاق …
اسرائیل شمالی غزہ کی پٹی پر نٹساریم کوریڈور تک مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مصری فوجی کمانڈر

مزید خبریں
قاہرہ ۔12ستمبر (اے پی پی):مصر کی فوج کے میجر جنرل اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے مشیر محمود کبیر نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت شمالی غزہ کی پٹی پر نٹساریم کوریڈور تک اپنے کنٹرول کو مکمل کرنے ،اس علاقے کو بتدریج آباد کرنے اور اسرائیل کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کا اسرائیل کے ساتھ الحاق کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بات بدنیتی پر مبنی اور ناکام یک طرفہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں شروع ہونے والے واقعات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔نٹساریم اور فلاڈیلفی کوریڈورز پر قبضہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے ابتدائی طور پر غزہ کی پٹی کا اسرائیل کے ساتھ الحاق کرنے کا ارادہ تھا تاکہ پوری پٹی اسرائیلی کنٹرول میں آجائے۔
انہوں نے کہا کہ نٹساریم کے شمال کی جانب کی غزہ کی پٹی کو اسرائیل کے ساتھ ملانے کی نیت کا ثبوت جنگ بندی کے مذاکرات میں اسرائیلی وزیراعظم کا اصرار اور ضد ہے اور ان کا یہ مطالبہ ہے کہ شمالی غزہ سے بے گھر افراد دوبارہ اپنے کیمپوں میں واپس نہ جائیں۔میجر جنرل محمود کبیر نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں ایک اور کوریڈور قائم کرنے کے بارے میں چند روز قبل اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی تھی ، جس کا مقصد جنوب میں کسوفیم کراسنگ سے شروع ہوکر شمال میں بحیرہ ابیض تک پہنچنا بھی ہے۔
اس نئے کوریڈور کا مقصد غزہ کی پٹی کو تین ذیلی حصوں میں تقسیم کرنا ہے۔ ایک صرف شمالی سیکٹر ہے اور جنوب میں اس کی حد نٹساریم ایکسس ہے۔ اس میں بیت حانون، ام النصر، بیت لاھیا، جبالیا، المغرقہ، الزہرا اور وادی غزہ شامل ہیں۔دوسرا حصہ وسطی غزہ کی پٹی ہے، جس کا شمالی حصہ نٹساریم کوریڈور ہے، اور جنوب کی حد کسوفیم کوریڈور ہے۔ اس حصے میں البریج، النُصیرات، المغازی، الزوایدہ اور دیر البلاح کے علاقے شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تیسرا حصہ اکیلا جنوبی سیکٹر ہے۔ یہ شمال میں کسوفیم کوریڈور سے شروع ہوکر جنوب میں فلاڈیلفی کوریڈور تک ہوگا۔ اس حصے میں القرارہ، عبسان الجدیدہ، عبسان الکبیرہ، خان یونس، الشوکہ اور رفح شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تصور کرتے ہیں کہ اسرائیل اس وقت جو کچھ کر رہا ہے وہ دراصل غزہ کو تین ذیلی حصوں میں تقسیم کر رہا ہے تاکہ اس پٹی کو بتدریج اسرائیلی قبضے میں لینا شروع کر دیا جائے۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی ہمدردی کی کوششوں اور یو این آر ڈبلیو اے کے متبادل کے طور پر بریگیڈئیر جنرل ایلاد گورین کی تقرری کا مطلب یہ ہے کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں سول انتظامیہ کے سربراہ کا عہدہ اسی طرح سنبھالیں گے جیسا کہ مغربی کنارے میں سول انتظامیہ کے سربراہ کرنل ہشام ابراہیم ہوتے ہیں۔








