میجر عزیز بھٹی شہید کا 55 واں یوم شہادت منایا گیا، شاندار خراج عقیدت پیش

راولپنڈی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 55 واں یوم شہادت ہفتہ کو منایا گیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 1965ء کی جنگ کے ہیرو اور ملک کے بہادر بیٹے میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے گائوں لادیاں ضلع گجرات میں ان کے مزار …

راولپنڈی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 55 واں یوم شہادت ہفتہ کو منایا گیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 1965ء کی جنگ کے ہیرو اور ملک کے بہادر بیٹے میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے گائوں لادیاں ضلع گجرات میں ان کے مزار پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔