میرا مواخذہ کیا گیا تو امریکی معیشت ڈھیر ہوجائے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔24 اگست(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مواخذے کی صورت میں امریکی معیشت ڈھیر ہوجائے گی۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کررہا ہوں کہ اگر میرا مواخذہ کیا گیا تو مارکیٹ کریش کرجائے گی، ہر شخص بے حد غریب ہوجائے گا اور امریکی معیشت کو ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار آپ کر …

واشنگٹن۔24 اگست(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مواخذے کی صورت میں امریکی معیشت ڈھیر ہوجائے گی۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کررہا ہوں کہ اگر میرا مواخذہ کیا گیا تو مارکیٹ کریش کرجائے گی، ہر شخص بے حد غریب ہوجائے گا اور امریکی معیشت کو ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار آپ کر حیرت زدہ کردیں گے۔ ٹی وی پروگرام فاکس اینڈ فرینڈز میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں اس شخص کا مواخذہ کیسے کیا جائے گا جس نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ وہ سابق امریکی اٹارنی جنرل مائیکل کوہن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ مائیکل کوہن حلفاً کہہ چکے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں انتخابی مہم کے حوالے سے امریکا کے مالیاتی قوانین کے خلاف اقدامات کی ہدایات دی تھیں۔