میرپور میں زلزلے سے شدید نقصان کی خبر پر دل گرفتہ ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی جانی نقصان پر رنجیدہ ہیں، شاہ محمود قریشی

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرپور میں زلزلے سے شدید نقصان کی خبر پر دل گرفتہ ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی جانی نقصان پر رنجیدہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرپور میںزلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان کی خبر ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے …

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرپور میں زلزلے سے شدید نقصان کی خبر پر دل گرفتہ ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی جانی نقصان پر رنجیدہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرپور میںزلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان کی خبر ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق اور آزاد کشمیر حکومت اور این ڈی ا یم اے مل کر زلزلہ زدگان کی مدد کریں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

مزید خبریں