راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثر انداز سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر حمزہ اسرار(عمر29 سال،ساکن راولپنڈی)،سپاہی محمد ندیم(عمر 26سال ،ساکن نصیر آباد) شہید ہوگئے۔
علاقے میں کسی بھی باقی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کو ملک سے ختم کرنے کے عزم پر کاربند ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسے قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔