اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کا 13واں اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین میر غلام علی تالپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیلاب سے متعلق امدادی کوششوں اور بی آئی ایس پی کے نئے ڈیجیٹل والٹس ایکٹیویشنز اور مستفیدین کے لیے مالیاتی شمولیت کے طریقہ کار کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ تفصیلی بریفنگ میں …
میر غلام علی تالپور کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کا 13واں اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین میر غلام علی تالپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیلاب سے متعلق امدادی کوششوں اور بی آئی ایس پی کے نئے ڈیجیٹل والٹس ایکٹیویشنز اور مستفیدین کے لیے مالیاتی شمولیت کے طریقہ کار کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ تفصیلی بریفنگ میں پاکستان بیت المال کے نمائندوں نے 2025ء کے سیلاب کے بعد ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ تنظیم نے 70,000 خاندانوں کو ضروری امداد فراہم کی جس میں ادویات کی کٹس، جانوروں کی خوراک، خیمے اور مختلف ضروری امدادی اشیاء شامل ہیں۔ پی بی ایم نے اپنے سات علاقائی دفاتر سے گاڑیوں کے بیڑے استعمال کیے، سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کیا۔
کمیٹی نے ادارے کی جانب سے ریلیف فراہم کرنے کی تعریف کی، مینجنگ ڈائریکٹر اور قیادت کو ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے سراہا۔مالی معاملات پر حکام نے بتایا کہ پاکستان بیت المال نے 2024-25 کے مالی سال میں 1.93 ارب پاکستانی روپے استعمال کیے جس میں سماعت سے محروم افراد کے لیے کوکلیئر امپلانٹس، تعلیمی وظائف، عام طبی علاج اور معذور افراد کے لیے مدد شامل تھی۔ مستقبل کی ضروریات کا اظہار کرتے ہوئے پی بی ایم نے قائمہ کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ آنے والے مالی سال میں اپنے بجٹ میں اضافہ کرے جس سے امدادی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع تر رسائی کی اجازت دی جائے۔ کمیٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ انہوں نے چھ بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ فائدہ اٹھانے والوں کے لیے 10 ملین ڈیجیٹل والٹ اکائونٹس کھولے ہیں۔
انہوں نے ایک تفصیلی منصوبہ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مستفید ہونے والے فنڈز راست کے ذریعے مستفید افراد کو منتقل کرنے سے پہلے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں محفوظ رہیں گے۔ مزید برآں جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون (جی آئی زیڈ) مالی خواندگی کی تربیت فراہم کرے گی تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کو ان کے کھاتوں کا موثر طریقہ سے انتظام کرنے میں مدد ملے۔ لاگت کو کم کرنے کے لیے بی آئی ایس پی لین دین کی فیس کو ختم کرنے کے لیے ایک متحد ربط کا نظام تشکیل دے رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک کے ساتھ شرائط پر بات چیت کر رہا ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کو نادرا کی طرف سے عائد کردہ مخصوص ایکٹیویشن یا ٹرانسفر فیس سے مستثنیٰ کیا جا سکے۔ اس مرحلہ کے بعد بی آئی ایس پی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز کی نگرانی کی طرف منتقل ہو جائے گا۔
کمیٹی نے سخت ٹائم لائنز اور واضح نتائج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی صرف منصوبوں کی بجائے حقیقی ترسیل میں مضمر ہے۔نقد منتقلی کے پروگراموں میں عالمی سطح پر ایک رہنما کے طور پر پہچانے جانے والے بی آئی ایس پی کی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اور حفاظتی اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے، جس سے بہت سے ممالک کو اس کی پیروی کرنے کی ترغیب ملی ہے، شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک اہم معاہدہ ابتدائی طور پر 3,000 خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعہ بااختیار بنائے گا جس سے انہیں انحصار سے معاشی آزادی کی طرف بڑھنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں بی آئی ایس پی کا مضبوط ادائیگی کا نظام، جو صوبائی اداروں کے ذریعہ براہ راست نقدی کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسے ہنگامی حالات میں ایک قابل اعتماد لائف لائن بناتا ہے۔
بی آئی ایس پی اب مستقبل کی لچک کو بڑھانے کے لیے موسمیاتی موافقت کی حکمت عملیوں کو مربوط کر رہا ہے۔ اجلاس میں مہتاب اکبر راشدی، محمد الیاس چوہدری، میر خان محمد جمالی، احمد عتیق انور، ہما اختر چغتائی، نعیمہ کنول، ارشد عبداللہ وہرہ، وزارت کے انچارج نوابزادہ احمد خان اور وفاقی وزیر ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی سید عمران احمد شاہ ،منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ، سیکرٹری بی آئی ایس پی اور بی آئی ایس پی اور پاکستان بیت المال کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔








