33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںمیسی نے باٹسٹوٹا کا ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا...

میسی نے باٹسٹوٹا کا ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔ 19 جون(اے پی پی) شہرہ آفاق فٹ بالر لائنل میسی نے باٹسٹوٹا کا ملک کی طرف سے انٹرنیشنل مقابلوں میں زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ میسی نے کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں وینزویلا کے خلاف گول کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس گول کے ساتھ ہی میسی ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کرنے والے مشترکہ طور پر پہلے پلیئر بن گئے ہیں، میسی اور باٹسٹوٹا نے اب تک 54، 54 گولز کر رکھے ہیں۔ میسی کو اب ملک کی طرف سے زیادہ گولز کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک گول درکار ہے اور توقع ہے کہ وہ سیمی فائنل میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9234

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں