بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی ے کھولیاں بالا میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیل کے دورہ کے موقع پر گفتگو

بی آئی ایس پی اپنی نوعیت کا سماجی بہبود کا بڑا منصوبہ ہے، ملک کے لاکھوں گھرانے مستفید ہو رہے ہیں
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی ے کھولیاں بالا میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیل کے دورہ کے موقع پر گفتگو
ہری پور۔ 19جون(اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان میں اپنی نوعیت کا سماجی بہبود کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے لاکھوں گھرانے مستفید ہو رہے ہیں، سروے سے حاصل ہونے والی معلومات وفاقی اور صوبائی سطح کے پروگراموں میں معاون ثابت ہوں گی، اسی طرح صحت، تعلیم، فنی و تکنیکی تربیت اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے بھی ان معلومات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھولیاں بالا میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیل کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل حزب اﷲ خان، ممبر ضلع کونسل حاجی نواز خان، طاہر حبیب خان کے علاوہ عوامی نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔